سیکیورٹی خدشات کی بنا پر چئیرمین پی ٹی آئی نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ ملتوی کر دیاعمران خان کہتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بچوں کو سکول میں دوبارہ خوش آمدید کہنا چاہتے تھے
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنا دورہ آرمی پبلک سکول پشاور ملتوی کر دیا ہے،عمران خان سانحہ پشاور کے بعد آرمی پبلک سکول کے کھلنے پر وہاں بچوں سے ملاقات کے لیے جانا چاہتے تھے۔ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آرمی پبلک سکول کے دوبارہ کھلنے پر بہت خوش ہیں اور وہ اپنی اہلیہ ریحام خان اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کے ہمراہ سکول کا دورہ بھی کرنا چاہ رہے تھے لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں اپنا دورہ ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔