45 سالہ شخص نامعلوم افراد‘ لڑکا 2 گروپوں کی فائرنگ سے ہلاک‘ بہنوئی کے ہاتھوں زخمی نوجوان دم توڑ گیا
لاہور(نامہ نگار) مختلف واقعات میں لڑکے سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کا رہائشی45سالہ محمد سلمان نولکھا کے علاقہ لنڈا بازار میں دکان کرتا تھا۔ گزشتہ روز وہ نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زد مےں آ کر وہ ہلاک ہو گےا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے بیان دیا کہ ان کی مہمند ایجنسی میں دشمنی تھی‘ شبہ ہے اسے مخالفین نے قتل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ہربنس پورہ کے علاقہ فتح گڑھ مےں لڑکی کو چھیڑنے کے تنازعہ پر کامران عرف کامی اور ہیروگروپ کے درمیان فائرنگ کی زد مےں آ کر گھر کے باہر کھڑا نو شےر کا 12سالہ بےٹا فیاض موقع پرہلاک ہوگیا۔ دریں اثناءمناواں کے علاقہ میں اےک ماہ قبل بہنوئی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30سالہ نوجوان گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔ مقتول کی والدہ اور بہن پہلے ہی ہلاک ہو چکی ہےں جبکہ تہرے قتل کا ملزم جےل میں ہے۔ اڈا جھبےل میں اےک ماہ قبل ساہےوال کے رہائشی غلام رضا نے بےوی رضےہ کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کر کے اپنی بےوی رضےہ ،ساس ممتاز بی بی کو ہلاک کر دیا تھا‘ جبکہ 30سالہ آصف کو زخمی کر دےا تھا۔