(اے حمید)
مشکل ہے وقت آن پڑا غور کیجئے
ہے وقت امتحان ذرا غور کیجئے
کشتی بھنور میں ڈوب رہی تھی بچا لیا
اللہ ہے مہربان ذرا غور کیجئے
ٹل جائے گا یہ وقت کڑا حوصلہ کریں
آتے ہیں وقت قوموں پہ کچھ غور کیجئے
پھنکارتے رفعی کا کچل ڈالا اس نے پھن
دنداں شکن جواب دیا غور کیجئے
عملاً دکھایا ایٹمی طاقت ہے پاکستان
حیران دنیا ہو گئی ہے غور کیجئے
کس نے کھلی کچہری میں مظلوم کی سنی
پہنچا مٹانے ظلم کو خود غور کیجئے
سڑکوں کا جال کس نے بچھایا ہے ملک میں
کس نے بنایا موٹر وے غور کیجئے
گھیرے ہوئے تھے چند لٹیرے یہ ارض پاک
کس شیر نے بھگایا انہیں غور کیجئے
قوموں میں سربلند کیا ہے اس نے قوم کا
اک ولولہ تازہ دیا اس نے قوم کو
عمر خضر عطا ہو حمید اسے قوم کی دعا
ہر آن سر بلند رہے ہے میری التجا
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38