کراچی (خبر نگار) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو ٹیکس چوری کی وجہ سے ایک ہزار کھرب کا خسارہ ہے65 فیصد ٹیکس کی آمدنی قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہی ہے۔ ملک کو وہ حکومت بچا سکتی ہے جو ٹیکس جمع کر سکے۔ کرپشن کی وجہ سے ادارے ختم ہوگئے ہےں، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ بالکل ٹیکس نہیں دیتے، ہمیں فوری طور پر دہشت گردی کےخلاف امریکی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا۔ کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ کرپٹ لوگ کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرسکتے۔ موجودہ پارلیمنٹ کے61 فیصد ممبران نے ”صفر“ فیصد ٹیکس دیا ہے جبکہ صرف9 فیصد نے51 فیصد ٹیکس ادا کیا۔ ملک بچانے کیلئے موجودہ حکومت کے وزراءکو ٹیکس دینا ہوگا۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کا اصل ٹارگٹ ٹیکس چوری اور کرپشن کا خاتمہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں فوری طور پر امریکہ کی جنگ سے ملک کو نکالنا ہوگا جتنے ڈرونز حملے ہو رہے ہیں‘ ملک میں انتہا پسندی میں اتنا ہی اضافہ ہو رہا ہے‘ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان اور قبائلی علاقوں سے نکلنے کے لئے ہمیں مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38