ریلی ڈی جے کالج سے شروع ہوکر پریس کلب کے سامنے ختم ہوئی ، ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پوپ بینی ڈکٹ کا ناموس رسالت قانون کے خلاف بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس قانون کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کو ختم نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم سمیع اللہ حسینی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناموس رسالت کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024