انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر مسلسل آٹھ میچ جیتنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستاون رنز اسکور کیے۔ شین واٹسن نے اکتیس گیندوں پرتین چھکوں اورچھ چوکوں کی مدد سے انسٹھ رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر تیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ ۔جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایوان مورگن تینتالیس اور ای این بیل ستائیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ شین واٹسن کو نصف سنچری اور چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔