وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بھارت کو زمینی راستے کے ذریعے پیاز برآمدکرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
وزارت تجارت کے حکام نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ بھارت کو پیاز برٓآمد کرنے والوں کے مطالبے پر وزارت تجارت نے زمینی راستے کے ذریعے بھارت پیاز بھجوانے کی اجازت دینے کی سمری وزیر اعظم کو بھیجی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس اجازت کا اطلاق صرف چارجنوری سے قبل کھولے گئے لیٹرز آف کریڈٹ پر ہوگا۔ اس جازت سے واہگہ بارڈر پر پھنسے ہوئے سو کے قریب ٹرک بھارت جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پابندی چار جنوری کو ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کے باعث لگائی گئی تھی، حکام کا کہنا ہے صرف چارجنوری سے قبل کھولے گئے لیٹرز آف کریڈٹ کے علاوہ پیاز کی برآمد پر زمینی راستے سے پابندی برقرار رہے گی، اور صرف سمندری راستے ہی پیازبھارت بھجوایا جا سکے گا۔