قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سےان کی غیر ملکی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کو مشکوک قرار دینا نہ صرف مضحکہ خیزہے بلکہ ایک مجرمانہ کارروائی بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ جعلی ڈگری ہولڈرز کو بچانے کے لیے رچایا جا رہا ہے اور وہ ایسا کرنے والے تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ایک طرف تو جعلی ڈگری ہولڈرز نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ اعلی حکومتی عہدوں پرقابض ہیںجبکہ دوسری طرف حکومت نا اہل الیکشن کمیشن کے ذریعے اصلی ڈگری ہولڈرعوامی نمائندوں کو بھی متنازع بنا رہی ہے۔