ذرائع کے مطابق حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی تھانے کی حدود سے ٹکرادی ۔ حملے کے وقت تھانے میں ستر سے زائد پولیس اہلکارموجود تھے
خودکش حملے میں بیس پولیس اہلکار جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئےجبکہ
پولیس سٹیشن کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دوردورتک سنی گئی۔تھانے کے ملبے سےپولیس اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بنوں منتقل کر
دیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاراور
امدادی ورکرپولیس سٹیشن پہنچ گئے اورامدادی کاموں میں حصہ لیا۔ خودکش حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے