فلپائن میں سیلاب نےچالیس افراد کی جان لے لی جبکہ دس لاکھ سے زائد لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے
فلپائن میں نئے سال کے شروع میں مون سون بارشوں کے باعث شمالی علاقوں بیکول اورویاس میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اورسیلاب نے مزید سات افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ فلپائنی حکام کے مطابق سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، ُپل، سڑکیں، ہزاروں کی تعداد میں مکان اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ فلپائن میں ڈیزاسٹر کونسل کے مطابق پچیس ہزارمتاثرین سیلاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی عارضی رہاشگاہوں میں پناہ گزین ہیں اور انہیں خوراک اورادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فلپائن میں اب تک ہونے والے نقصانات کا تخمینہ دو کروڑ ڈالرلگایا گیا ہے۔