لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان واپڈا نے مسلسل پانچویں بار قومی ویمن ہاکی چیمئپن شپ جیت لی۔ فائنل میں واپڈا نے روایتی حریف پاکستان ریلوے کو 3-0سے شکست دی۔ پنجاب کلر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واپڈا کی کپتان عذرا ناصر 28گول کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ پنجاب کلر کی کپتان عاصمہ اشرف کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اور پانچ ہزار روپے نقد دیئے گئے۔ ریلویز کی عائشہ بشیر کو 18گول سکور کرنے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ خیبر پی کے ٹیم فیئر پلے ٹرافی کی حقدار قرار پائی۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی طرف سے 20،20 ہزار روپے انعام میں دیئے گئے۔ فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے سینئر و وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کھلاڑیوں میںٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر پی آئی اے کے اعجاز ہارون، نیشنل بینک کے صدر علی رضا، حبیب بینک کے شجاعت علی بیگ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا، ویمن ونگ کی صدر خوش بخت شجاعت، سیکریٹری تزیلہ عامر چیمہ، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر گل فراز احمد خان، سیکرٹری راﺅ محمد سلیم، کراچی کے سیکرٹری فاروق خان بھی موجود تھے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38