لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی طرف سے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں آصف‘ عامر اور سلمان بٹ کے فیصلے کو مزید ایک ماہ تک مﺅخر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اس کا امیج بہتر نہ ہو سکے اور ایک مخصوص لابی اس میں ملوث ہے۔ روز نامہ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا کہ آئی سی سی سے کسی اچھے فیصلے کی پہلے بھی توقع نہیں تھی اب مزید شکوک پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو چاہیے کہ پہلے مظہر مجید کے خلاف کارروائی عمل میں لائے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ آئی سی سی کے پاس اگر ثبوت ہیں تو انہیں دنیا کے سامنے لائے۔ سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ آئی سی سی ٹربیونل کے پاس ثبوت ہوتے تو تاخیری حربے استعمال نہ کیے جاتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38