لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انٹرکالجیٹ والی بال چیمپئن شپ میں پہلے روز 6 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کوٹ خواجہ سعید کو دو صفر سے، دوسرے میچ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ نے گورنمنٹ کلیتہ البنات کالج لاہور کو دو صفر سے، تیسرے میچ میں گورنمنٹ کالج شیخوپورہ نے کوئین میری کالج لاہور کو، چوتھے میچ میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹاون شپ لاہور نے گورنمنٹ فاطمہ جناح چونامنڈی لاہور کو، تدریسی شعبہ جات پنجاب یونیورسٹی نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاون گوجرانوالہ جبکہ گورنمنٹ کالج ٹاون شپ نے گورنمنٹ کالج برائے شیخوپورہ کو مات دی اور اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38