راولپنڈی(جنرل رپورٹر)رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ڈینگی سرویلنس کو فوری طور پر تیز کرنے کے لیے پلان آف ایکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈینگی سرویلنس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے 8/1 ویں گھروں کا جائزہ لیا جائے گا، اور تمام یونین کونسلز کی سرویلنس 10 دن میں مکمل ہوگی۔آئوٹ ڈور ویکٹر سرویلنس 7 دن میں مکمل کی جائے گی، جس میں ڈی ایچ اے راولپنڈی اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کے عملے کی معاونت حاصل ہوگی۔تمام سرگرمیوں کو ڈینگی ڈیش بورڈ پر تصویری شواہد اور جیو ٹیگنگ کے ساتھ ٹریک کیا جائے گا۔ماہانہ مانیٹرنگ پلان جاری کیا جائے گا، اور KoboCollect ایپلیکیشن کے ذریعے عملدرآمد کو مانیٹر کیا جائے گا۔اعلی خطرے والی یونین کونسلز میں پارلیمنٹیرینز کو شامل کیا جائے گا تاکہ وہ سرویلنس کی نگرانی کریں۔تمام منصوبے چیئرمین شپ کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے تاکہ افسران کی کارکردگی کو جانچا جا سکے۔کل چار ٹانز(پوٹھوہار ٹان، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، راولپنڈی کنٹونمنٹ، اور چکلالہ کنٹونمنٹ) میں 5,24,321 گھروں کا سروے کیا جائے گا، جس میں 524 خواتین سینٹری پیٹرولز انڈور سرویلنس کریں گی۔
انسداد ڈینگی سرگرمیاں مزید تیز،ہائی رسک یو سیز پر خصوصی توجہ دی جائے،طاہرہ اورنگزیب
Feb 12, 2025