روپے کی قدر بحال، ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک میں روپے کی بحالی اور ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 10 پیسے ہوگئی۔جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے سستا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بیشی سے متعلق اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن