پاکستان ’’ میں نہ مانوں‘‘ کی رٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا :عثمان اشرف  

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی جماعت کو حکومت بنانے کیلئے واضح اکثریت نہ ملنے کے بعد پاکستان ’’ میں نہ مانوں‘‘ کی رٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا بلکہ آئی ایم ایف سے دوبارہ رجوع کرنے اور معیشت کو درپیش گھمبیر چیلنجز کے پیش نظر ملک کے وسیع تر مفاد میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا جائے۔ آنے والی حکومت کو معیشت کی بہتری خصوصاً برآمدات کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہوںگے اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے ایسوسی ایشن کے دفتر میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن اعجاز الرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان سمیت دیگربھی موجود تھے۔ عثما ن اشرف نے کہا معیشت کی ابتری کی وجہ سے پاکستان کے عوام اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن