ایف بی آر نے سات ماہ میں 9 کروڑ غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹیکس کمپلائنس میں اضافے کے عمل کو تیز تر کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈز نے مالی سال 2021-22 کے سات ماہ میں 22 کروڑ روپے مالیت کے9 کروڑ غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے۔ اسی طرح آئی آر ای این نے جنوری 2022 کے مہینے کے دوران 2کروڑ 97لاکھ روپے کے نان ڈیوٹی/ غیرٹیکس اداشدہ سگریٹ ضبط کئے۔