کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کا 1600 اسامیاں اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان
کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر نے 1600 اسامیاں اور لیزر جیٹ لائن کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کیاہے ۔کمپنی نے 2020 کے مالی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بمبارڈیئر نے منافع بڑھانےکے لئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں جس کے تحت تقریبا 1،600 اسامیاں ختم کی جارہی ہیں۔کمپنی کےچیئرمین اور سی ای او ایرک مارٹیل نے کہا کہ لاگت ،کٹوتی کے اقدامات کے تحت کمپنی اپنی مشہور لیزر جیٹ لائن کی پیداوار بھی ختم کررہی ہے ۔مالیاتی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سال ریونیومیں 3 فیصد اضافہ ہوا ، تاہم اس کے باوجود کمپنی کو 2020 میں 56.8 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔