محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ، آج اسلام آباد سمیت پنجاب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔رپورٹ کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 9، گوپس منفی5،استور،سکردو، پاراچنار منفی 4،بگروٹ ، کالام اور اننت ناگ میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38