برطانیہ کو کی جانے والی قومی برآمدات 10.79 فیصد اضافہ سے 956 ملین ڈالر تک تجاوز کر گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات کا حجم 956.498 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات سے 863.33 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 93.168 ملین ڈالر یعنی 11 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادھر دسمبر 2019 کے مقابلہ میں دسمبر 2020 کے دوران برآمدات میں 33.90 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2019 کے دوران برآمدات کی مالیت 136.391 ملین ڈالر رہی تھی جبکہ دسمبر 2020 کے دوران برطانیہ کو کی جانے والی برآمدات سے 182.635 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024