سعودی وزارت برائےاسلامی امور نے مزید 12 مساجد بند کردیں، تعداد 44 ہوگئی

سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے متعدد علاقوں میں مزید 12 مساجد بند کرادیں جس کے بعد بند کی جانے والی مساجد کی کل تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری کردہ اعدوشمار میں کہا گیا ہے کہ کہ ملک کے کئی علاقوں میں مزید 12 مساجد بند کرادیں جس کے بعد بند کی جانے والی مساجد کی کل تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے، جن نئی مساجد کو بند کیا گیا ہے ان میں ریاض کی دو، مدینہ منورہ میں دو، مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں دو، باحہ کی العقیق کمشنری میں چار اور القصیم کی الرس کمشنری میں ایک مسجد شامل ہے۔وزارت اسلامی امور کاکہنا ہے کہ بندش کا فیصلہ عارضی ہے ، تمام مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی جارہی ہیں۔