سعودی عرب میں کرپشن سمیت دیگر الزامات پر مزید 48اعلی سرکاری حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مملکت کے محکمہ انسداد بدعنوانی النزاہہ نے کہا ہے کہ جن 48حکام کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق دفاع، داخلہ، انصاف، بلدیات، دیہی امور، ہاوسنگ، تعلیم، ماحولیات، آب پاشی اور دیگر وزارتوں اور محکموں سے ہے۔ان میں سے بعض حکام کا تعلق پریزیڈینسی برائے ریاستی سلامتی، سعودی فوڈ، ڈرگ اتھارٹی اور جنرل اتھارٹی آف میٹرلوجی اور ماحولیاتی تحفظ سے بھی بتایا گیا ہے۔ان حکام پر رشوت ستانی ، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ 17دیگر مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کرپشن میں ملاوث میں 411افراد سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ قانونی کارروائی کے بعد ان کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بدعنوانی اور ذاتی مفاد کے لیے مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے جس میں درجنوں سرکاری حکام اور شہریوں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024