اوورسیز پاکستانیوں کو اب آن لائن ویزا لینا پڑے گا
مانچسٹر (عارف چودھری)
اوورسیز پاکستانیوں کو اب آن لائن ویزا لینا پڑے گا زائدلمعیاد نیکوب کارڈ کی مدت ختم ھونے پر پاکستان سفر کر سکتے ہیں-قونصل جنرل طارق وزیر
حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستانی ہاءکمشنر لندن اور بر طانیہ میں پاکستانی قونصلیٹز 31جنوری کے بعد سفری ویزہ جاری نہیں کریں گے بلکہ مسافروں کو آن لائن ویزہ درخواست دے کر ویزہ حاصل کرنا ہو گا۔ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق دسمبر 2020 تک قونصلیٹ میں کمیونٹی کی خدمت کے لیے محدود سروس جاری رکھی اور اب حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کی جانب سے دوسرے لاک ڈاو¿ن کے بعد عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ہنگامی صورتحال میں کمیونٹی کے لیے کو قونصلیٹ سروسز تک رساءحاصل ہے اور کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے محدود عملہ موجود ہوتا ہے۔پچھلے چند ماہ سے نیکوپ کارڈ حاصل کرنے والے افراد کو بذریعہ ڈاک کارڈ موصول نہ ہو سکے اس بارے ان کا کہنا تھا کہ بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر ایسا ہوا جسکی وضاحت نہیں کرنا چاہتے اب لوگوں کے گھروں میں کارڈ کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہو گیا جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اب سائل خود قونصلیٹ آکر پاکستان سفر کرنے کے لیے ویزا حاصل نہیں کر سکے گا بلکہ ان لائن ویزہ سروس کی سہولت شروع کر دی گی اس بارے قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ آن لائن ویزہ کی سہولت کئی سالوں سے موجود تھی لیکن اب حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کسی نے پاکستان سفر کے لیے ویزہ حاصل کرنا ہے تو صرف آن لائن ویزہ درخواست سے ہی ممکن ہو گا ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو اس میں دشواری پیش آئے تو وہ ہم سے بذریعہ فون رابطہ کریں ہمارا عملہ اس بارے انکی ہر طرح کی راہنمائی کرےگا۔ نیکوپ کارڈ کی مدت معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان سفر کرنے بارے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے برطانیہ بھر کی تمام ایئرپورٹس اتھارٹیوں کو مطلع کر دیا ہے ایسے مسافروں کو پاکستان سفر کرنے کی اجازت دی جائے جن کا نیکوپ یا پھر پاکستانی اوورسیز کارڈ کی مدت معیاد ختم ہو چکی انہیں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔