پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا : ارشاد اللہ سندھو

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ ضلع گوجرانوالہ پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کا مضبوط زیلی ونگ ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اقلیتی ونگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے غیر فعال عہدیداران کو فارغ کرکے متحرک کارکنوں کو آگے لا ئینگے رواں سال ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں بھی مخصوص سیٹوں پر پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے عہدیداران و کارکنان کو میونسپل کارپوریشنز ٹائون کمیٹیوں ویلیج کونسلوں اور ھڈ کونسلوں میں آگے لائینگے۔