گوجرانوالہ: الفلق اسلامک سنٹر کی طرف سے شاندار پروگرام

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)بنجاب کونسل آف دی آرٹس میں سٹی گوجرانوالہ کے ایک نامور ادارہ الفلق اسلامک سنٹر کی طرف سے ایک منفرد اور پرنور پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائزر تھے چیئرمین الفلق اسلامک سنٹر سابقہ امام ومدرس سعودی عرب قاری سلمان شاکر اس پروگرام میں طلبا الفلق اسلامک سنٹر نے انتہائی خوبصورت اور عربی لہجوں میں دلوں کو چھو لینے والی آوازوں میں تلاوت کلام پاک حمد و نعت پیش کیں اور کچھ طلبا نے قرآن کی تکمیل کی اور اپنا اپنا آخری سبق سنایا۔پروگرام میں سٹی گوجرانوالہ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی مہمان خصوصی حاجی وقار احمد چیمہ MPA، ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویثرن ڈاکٹر عبد الحلیم خان، عثمان سعید، میر فرحان فضل، محمد عمران گورائیہ، عمران اعظم، حاجی لیاقت علی، قاری عبد الرزاق ثانی، قاری سیف اللہ نورپوری و دیگر نے شرکت کی۔