انجمن ترقی پسند مصنفین کے وفد کی ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ سے ملاقات
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)انجمن ترقی پسند مصنفین کے وفد نے انجمن کے جنرل سیکرٹری سخی رشید اعوان کی سربراہی میں ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن حامد جاوید اعوان سے ملاقات کی وفد میں سابق صدر ٹیکس پارک گوجرانوالہ ملک غلام حسین اعوان اجمل اعوان جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ ہارٹیکلچرسوسائٹی چوہدری وسیم شوکت اور ملک شہریار بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سخی رشید اعوان نے کہا کہ انجمن ترقی پسند مصنفین علم و ادب کا ایک ایسا دانشکدہ ہے جس سے علمی و ادبی ذوق رکھنے والے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔