کامونکے:تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکرکمسن بچہ شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکرکمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا،بتایاگیاہے کہ ٹبہ محمد نگر کا دو سالہ عبداللہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ تیز رفتار موٹرسائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔