7میپکو کمرشل اسسٹنٹس کی ترقی
ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے پروموشن بورڈ کی منظوری سے کمرشل اسسٹنٹس عہدے کے 7ملازمین کو کمرشل سپریٹنڈنٹس کے عہدے پر ترقی دے دی ہے اور انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترقی پانے والے کمرشل اسسٹنٹس میں ملتان کے رب نواز اور اشتیاق احمد شامل ہیں۔
حافظ محمد عمران (بوریوالہ)،محمد عمران شبیر (احمد پور شرقیہ)، ارشاداحمد صابر (میلسی)، محمد ریاض (خانپور) اور محمد عمران (چیچہ وطنی) شامل ہیں۔