ڈسٹرکٹ بار کے پلیٹ فارم سے وسیب کی آواز بنوں گا :یو سف نقوی
ملتان (سپیشل رپو رٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سید یوسف اکبر نقوی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کے پلیٹ فارم سے وسیب کی آواز بنوں گا وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ملتان سٹی کی صدر عابدہ بخاری سیاسی و سماجی رہنما سید اظہر حسن اور سرگرم سرائیکی رہنماسید مطلوب بخاری کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کیا۔