سیوریج پائپ لائن کی کھدائی کے دوران گیس کی سپلائی معطل ،مکینوں کااحتجاج
کوٹ ادو(خبر نگار)کوٹ ادوکے گنجان آباد علاقہ وارڈ نمبر 14 اے سندھی بستی کی سوئی گیس میں 15 روز قبل پائپ لائن کی کھدائی کے دوران سوئی گیس کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا اورسیوریج کا پانی پائپ لائن میں داخل ہو گیا جس پر 15 روز سے سوئی گیس پائپ لائن میں پانی جانے پر سپلائی معطل ہو کررہ گئی ہے اہل علاقہ نور انجم فارانی، حاجی ارشاد سندھی،رانا الطاف حسین، رانا صادق سندھی،محمد یامین،رانا شمشاد، ذولفقار علی،یامین حنفی،محمد اسلم،طارق محمود،رانامحمداسلم ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز سے کمپلینٹس کرنے کے باوجوہ سوئی گیس بحال نہ ہوسکی، سوئی گیس بند ہونے پر گھروں میں مشکلات ہیں، اہل علاقہ نے سوئی گیس حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔