کینٹ بو رڈ کی نااہلی ،مال روڈ پر بننے والی 20دکانیں تاحال آباد نہ ہو سکیں
ملتان(نیوز رپورٹر ) مال روڈ پر کروڑوں روپے کی مالیت سے تیار ہونے والی 20 دکانیں کینٹ بوڈ ملتان کی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث ابھی تک غیر آباد ہیں۔ اس حوالے سے تاجر محمد اسحاق خان اور فیضان علی نے بتایا کہ جب دکانوں کی نیلامی ہوئی تو ہم نے کینٹونمنٹ بورڈ ملتان کو کئی بار درخواستیں دیں کہ دکانوں کے سامنے نہ تو پارکنگ کی جگہ ہے اور نا ہی پیدل چلنے والوں کے لئے برآمدے سمیت بجلی کی فراہمی کا مناسب انتظام ہے اس کے علاوہ دکانوں کی سیڑھیاں بھی سڑک پر بنادی گئیں ہیں۔