اے سی کو ٹ اد و کی کارروائیاں کروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار
قصبہ گجرات(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اور نائب تحصیلدار سرکل قصبہ گجرات میاں الیاس قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع بیٹ ملانہ،موضع بیٹ اْترا،اور موضع رکھ بیٹ سوہنی میں کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کمرشل و زرعی اراضی واگزار کرائی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض اور نائب تحصیلدار سرکل قصبہ گجرات میاں الیاس قریشی نے بتایا کہ موضع رکھ سوہنی محکمہ جنگلات کی 648 کنال زمین جس کی اوسط رقم اوسط بیع کے مطابق پانچ کوڑ ستاسٹھ لاکھ روپے بنتی ہے واگزار کرائی۔