نشتر میں لو احقین کا ڈاکٹر سے جھگڑا ،نجی ہسپتال میں دوران منتقلی مر یض ہلاک
ملتان (سپیشل رپورٹر) خانیوال کے رہائشی حاجی محمد کو بدھ کو رات گئے خانیوال سے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حاجی محمد کے بھانجے غلام شبیر کی ڈائلیسز یونٹ کے ڈاکٹر تنویر سے تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں ڈاکٹر تنویر نے غلام شبیر کو تھپڑ مارے اور گالیاں دیں جس کے بعد لواحقین مریض حاجی محمد کو علاج نہ ہونے پر نشتر ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کرنے لگے اس دوران حاجی محمد نے جمعرات کی صبح نجی ہسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا اس حوالے سے دم توڑنے والے حاجی محمد کے بھانجے نے بتایا کہ بدھ کی رات مریض کو علاج فراہم نہیں کیا گیا جبکہ پوری رات پولیس ہراساں کرتی رہی جس پر اپنے ماموں کو نشتر ہسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وہ دم توڑ گئے ادھر نشتر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لواحقین اپنی مرضی سے مریض کو نشتر ہسپتال سے ڈسچارج کروا کر لے کر گئے ہیں۔