بھٹہ مزدورپر جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) شجاع آباد کے علاقے حسن آباد کے رہائشی بھٹہ مزدور غلام حیدر کے ورثاء نے پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات غلام حیدر بھٹہ پر سے مزدوری کرکے واپس آرہا تھا کہ گشت پر تعینات پولیس اہلکاروں نے غلام حیدر کو روک کر اس کی تلاشی لی اور زبردستی جیب سے پیسے نکال لئے اور تھانے لے جاکر مقدمہ درج کرکے 320 گرام چرس برآمدگی ڈال دی، غلام حیدر کے والد محمد نواز نے حکام سے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔