سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں چوتھے کاروباری روز شدید مندا ریکارڈ کیا گیا ، 100 انڈیکس 588.77 پوائنٹس گرگیا۔سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھا ئی رہی ، کاروباری کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھا گیا،انڈیکس میں 130 پوائنٹس بہتری ہوئی اور 46ہزار774 کی سطح پرجا پہنچا۔تاہم کاروبار کے اختتام پر588 پوائنٹ کا مندا ریکارڈ کیا گیا۔اور انڈیکس 46ہزار 55 کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 36 کروڑ 60 لاکھ 26 ہزار 585 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 90 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور 1.26 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔