ہم انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں: شیخ آفتاب
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) پنجا ب کے سنیئر نائب صدر وسابق وفاقی وزیر شیخ آ فتا ب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے راہنما انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں میرے پٹرول پمپ اور پلازے کو بلاوجہ سیل کرنا اور نقصان پہنچانا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے 30 سالہ دور اقتدار سے قبل ہی ہماری زمینیں تھیں کو ئی بھی میرے اور میرے خاندان کی غیر قانونی طور پر بنائے گئے زمینیں ثابت کریں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں تمام تر اختیارات ہونے کے باوجود کسی بھی سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی تحریک انصاف کی حکومت عوام کو کچھ دینے کی بجائے صرف اپوزیشن کے راہنمائوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل سے باہر نکالیں جو حالات تحریک انصاف کی حکومت نے پیدا کیے ہیں ایسے تو ملک میں جنگ کے دوران بھی حالات نہیں تھے آج حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن کے ارکان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر کے عوام کو کیا دکھانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابق امیدوار صوبا ئی اسمبلی شیخ سلیمان سرور ،شیخ شا ہد محمود، سابق چیئرمین شیخ ناصر محمود،شیخ اجمل محمو د،یا سر زمان خان ،سلیم شہزاد ،حاجی احسان خان ،افتخار احمد ڈار ،خان یاسر خان ،میر نوید ،شیخ عواد ،حاجی ملک نعیم ،نسیم خان ،شوکت زمان خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔