کراچی ائیرپورٹ سے کڑئوروں روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی (وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)کراچی ائیرپورٹ پرکسٹم کی کارروائی،بحرین اسمگل کی جانے والی4کروڑروپیسے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لیں تفصیل کے مطابق پاکستان کسٹمز ائیرپورٹ کلکٹریٹ شاہراہ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے دوران چیکنگ بیرون ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کے دوران خشک میوہ جات کے 14 پارسل کو کھول کر چیک کیا تو ان میں سے خشک میوہ جات کی جگہ اعلی کوالٹی کی پولی تھین میں پیک ایمفیٹامائن کرسٹل (Amphetamine crystal) کے پیکٹ برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن 4.10 کلو گرام ہے اور بین الاقوامی مالیت چار کروڑ دس لاکھ روپے ہے،برآمد شدہ (منشیات) کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لیکر پارسل بک کرانے والے ملزم کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا بعد ازاں ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لئے کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ عرفان الرحمان نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز JIAP انعام اللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے پارسل بک کرانے والے کراچی کے رہائشی محمد علی کو گرفتار کر لیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔