جہلم، تھانہ اینٹی کرپشن نے محکمہ معدنیات کے فیلڈ انسپکٹر کو گرفتار کر لیا
جہلم(نامہ نگار) تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے ملوٹ میں نصب کریشنگ مشینوں کے مالکان سمیت محکمہ معدنیات کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے فیلڈ انسپکٹر محمد صدیق کو ڈرامائی انداز میں گرفتا کر لیا، جبکہ محکمہ معدنیات کا فیلڈ انسپکٹر طارق محمودکریشن پلانٹ مالکان جن میں ملک صابر حسین، کنٹریکٹر معدنیات گل شیر ،صداقت حسین کو 4 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار 7 سو23 روپے کا مالی نقصان پہنچانے پر زیر دفعہ پی سی اے 5/2/47 پی پی سی ،409/109 کے تحت مقدمہ درج کرکے فیلڈ انسپکٹر سیالکوٹ محمد صدیق کو ڈرامائی انداز میں گرفتا رکر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ، جبکہ باقی ملزمان نے عبوری ضمانتیں حاصل کررکھی ہیں ، شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری معدنیات سے مطالبہ کیاہے کہ دریائے جہلم کنارے چکدولت کے مقام پر نصب کریشن پلانٹ جو کہ منگلا ڈیم اور دریائے جہلم سے غیر قانونی طریقے سے پتھر نکال رہے ہیں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ منگلا ڈیم کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔