پنڈی گھیب ہسپتال میں کارڈیالوجسٹ کی سیٹ سینکشنڈ کی جائے
پنڈی گھیب(نامہ نگار)تحصیل پنڈی گھیب میں امراضِ قلب کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں کارڈیالوجسٹ کی سیٹ سینکشنڈ کی جائے،تحصیل پنڈی گھیب کی بڑھتی ہوئی آبادی،علاقے بھر میں غیر معیاری اشیاِ خوردونوش کے بڑے پیمانے پر استعمال اور غذائیت کے حوالے سے بے احتیاطی کیوجہ سے امراضِ قلب میں مبتلا افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جو مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے باعث بڑے شہروں کا رخ کرتے ہیں مگر مہنگے علاج کیوجہ سے اکثر اوقات ہمت ہار جاتے ہیں جبکہ سرکاری سطح پر علاج کروایا جائے تو اسکے لیئے کئی کئی مہینوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔اہلیانِ علاقہ نے صوبائی وزیر ریوینیو پنجاب کرنل(ر)ملک محمد انور خان , صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں کارڈیالوجسٹ کی سیٹ سینکشنڈ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔