چیمبرز آف کامرس کی نومنتخب کابینہ کی حاجی غلام علی کی رہائش گاہ آمد
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کیلئے ریجنل ٹریڈ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، پاک افغان،پاک ایران کے درمیان باہمی تجارت بڑھانے،بے روزگاری کے خاتمے کیلئے صوبے میں انڈسٹریل اسٹیٹ کو فعال کرنے اور حکومت پاکستان سے یورپی یونین کی طرز پر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ باہمی تجارت بڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب کابینہ اور بزنس مین پینل کے قائدین کی حاجی غلام علی کی رہائش گاہ آمد، مہمانوں پر پھول کی پتیوں کی نچھاور کرکے تحائف پیش کی۔ فیڈریشن کے نومنتخب صدر میاں ناصر حیات مگو،، محمد حنیف لاکھانی ، اطہر سلطان چ سمیت سابق صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین بزنس مین پینل میاں انجم نثارکی سیکرٹری جنرل بی ایم پی حاجی غلام علی، نائب صدور محمد زاہد شاہ، بی ایم پی خیبرپختونخوا چیئرمین قیصرخان دادزئی اور خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی نے شاندار استقبال کیا۔ خیبرپختونخوا بزنس کمیونٹی نے ایف پی سی سی آئی کابینہ اور بی ایم پی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیاا ور انھیں ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کی جانب سے علاقاقی روایتی ملبوسات اور تحائف پیش کی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین پینل و سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار، ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو،افغان کونسلر نجیب اللہ احمد زئی ،ایرانی کونسلر جنرل حمید رضا قمیی، سیکرٹری جنرل بی ایم پی حاجی غلام علی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی محمد زاہد شاہ اور بی ایم پی خیبرپختونخوا چیئرمین قیصرخان داؤزئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے لئے ریجنل ٹریڈ بڑھانے کی ضرورت ہے، پاک افغان اور پاک ایران برادر ملکوں کے درمیان باہمی تجارت سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل جائے گی جبکہ صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے صنعتی زون کو فعال کرنے پر زوردیا۔