چولستان جیپ ریلی ‘کوالیفائنگ رائونڈ‘صاحبزادہ سلطان کی برتری
لاہور (نمائندہ سپورٹس )صحرائے چولستان میں موٹر سپورٹس کا میلہ لگ گیا۔ 16ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے افتتاحی روز کوالیفائنگ راونڈ میں صاحبزادہ سلطان سب سے آگے رہے، خواتین ڈرائیورز میں سلمیٰ مروت پہلے نمبر پر رہیں۔چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے دن کوالیفائنگ راونڈ میں 115 ڈرائیورز ٹریک پر روانہ ہوئے۔صاحبزادہ سلطان نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ چار سیکنڈ میں طے کیا۔ زین محمود اور نوشیروان ٹوانہ نے ایک منٹ اور سات سیکنڈ کا وقت لیا جبکہ میر نادر مگسی چوتھے نمبر پر رہے۔خواتین میں سلمیٰ مروت کوالیفائنگ راونڈ میں سب پر بازی لے گئیں، تشنا پٹیل دوسرے اور ماہم ریاض تیسرے نمبر پر رہیں۔ایونٹ کے دوسرے دن پری پیئرڈ کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوں گی۔جبکہ سٹاک کیٹیگری اور خواتین کیٹیگری کے مقابلے ہفتے کو ہوں گے، اتوار کو پری پیئرڈ کیٹیگری کا فائنل راونڈ ہوگا۔