فلائٹس مسائل ‘قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے متفقہ فیصلے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایمریٹس ایئرلائنز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آفیشل ایئرلائن ہے، ابتدائی طور پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو 21 فروری کو زمبابوے سے وطن واپس لوٹنا تھا۔ دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو ہرارے میں کھیلا گیا تھا اور سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری بروز جمعے کو کھیلا جانا تھا۔تازہ ترین سفری پالیسی کے تحت ایمریٹس ایئرلائنز نے 13 سے 28 فروری تک ہرارے سے دبئی تک اپنا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا ہے، جس کے بعد دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 12 فروری کو ہرارے سے وطن واپس روانہ ہوجائے گا۔