آج بھی سینئرز کو جھک کر سلام کر تاہوں : سہیل احمد
لاہور( نیوز رپورٹر )سینئر اداکارسہیل احمد نے کہا ہے کہ ہم آج بھی اپنے سینئرزکے احترام میں ان کے سامنے سے گزرتے ہوئے ڈرتے ہیں ، میں نے اپنی زندگی میں با ادب بامراداوربے ادب بے مرادکی کئی مثالیںدیکھی ہیں ،عاجزی و انکساری اور با ادب شخص زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ جولوگ ہم سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں تو پھر کیوں نہ انہیں عزت و احترام دیا جائے بلکہ ان لوگوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ میںآج بھی کہیں اپنے سینئر زکو دیکھ لوںتوانہیںعزت و احترام سے جھک کر سلام کرتا ہوں کیونکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔ نئے آنے والوں کو یہی نصیحت کروں گا اگر زندگی میںکامیابی کی منازل طے کرنی ہے تو اپنے اندر عاجزی وانکساری پیدا کرو اور اپنے سینئرز کا جس قدر ممکن ہو سکے احترام کرو۔