لوگ کامیابی کیلئے دوہرا معیار اپناتے ہیں :احسن خان
لاہور( نیوز رپورٹر ) اداکاراحسن خان نے کہا ہے کہ دل میں جس بھی چیز کی خواہش ہوئی خدا نے وہ مجھے عطا کی ہے اور اس پر میں اس ذات کا جتنا بھی شکراداکروں کم ہے ، ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی اقدام نہ کروں جس سے تنازعات کا شکارہونا پڑے۔لوگ کامیابی کیلئے دوہرا معیار اپناتے ہیں جبکہ میری سوچ اس کے برعکس ہے کہ انسان کو ہمیشہ سیدھے راستے پر چلنے والا اور اس کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ کبھی کوئی سکینڈل بناہے اور نہ ایسی کوئی خواہش ہے۔