شہری سے ناروا سلوک، ہیڈکانسٹیبل جبری ریٹائرڈ،کانسٹیبل برطرف
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جس میں آنے والے52 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی ،کھلی کچہری میں چند روز قبل شہری زاہدعارف نے نارواسلوک کے متعلق درخواست پیش کی جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس ڈی پی اوکینٹ کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ،ایس ڈی پی اوکینٹ نے معاملے کی انکوائری کی جس میں ہیڈکانسٹیبل عظمت یسٰین اورکانسٹیبل مہتاب احمدقصور وار پائے گئے جس پر سی پی اومحمد احسن یونس نے ہیڈ کانسٹیبل عظمت یسٰین کو جبری ریٹائرڈاورکانسٹیبل مہتاب احمد کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔