آپریشن زدہ اراضی ریلوے کی ملکیت ہونا محض پروپیگنڈہ ہے،دانیال تنویر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء سینیٹر چوہدری تنویرخان کے صاحبزادے بیرسٹردانیال تنویر چوہدری نے فیز7 میں ان کے ملکیتی ولائیت کمپلیکس سمیت دیگر تعمیرات مسمار کرنے کو انتقامی کارروائی قرار یا ہے اور کہا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں سینٹ الیکشن سے قبل مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے آپریشن زدہ اراضی ریلوے کی ملکیت ہونا محض ایک پروپیگنڈہ ہے حالانکہ اس جگہ کیلئے ہمارے پاس پرعدالتی حکم امتناعی موجود تھاضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گاہم آج بھی عدلیہ کے ساتھ ہیں حکمرانوں کی یہ فرعونیت نہ کل چلی نہ آج چلے گی آر ڈی اے کے افسران کیس کی سماعت کے دوران عدالت پیش ہوتے رہے یہاں آکر کہہ رہے ہیں ہمیں کسی عدالتی حکم امتناعی کا پتہ نہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعرات کوجوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب پریس کانفرنس کے دوران کیا۔