ڈرگ کورٹ میں زیر سماعت کیسز کی موثر پیروی کی جائے، ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارلحق کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبداللہ محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فائزہ کنول، سیکریٹر ی کوالٹی کنڑول بورڈ ظفر اقبال، ڈرگ انسپکٹر حیدر کے علاوہ دیگر تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹر نے شرکت کی، اجلاس میں 41 کیس سماعت کیلئے پیش کیے گئے اور ان کے بارے میں تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ضروری احکامات جاری کیے گئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈرگ کورٹ میں زیر سماعت کیسز کی موثر انداز میں پیروی کی جائے۔دریں اثنائمرکزی تنظیم تاجران پنجاب کے صدر شرجیل میر نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان بھی موجود تھے،اس موقع پر آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو درخواست کی ہے کہ وہ متروکہ وقف املاک کی زمینوں پر قابضین سے سرکاری زمینوں کی واگزار ی میں مددد کریں۔