وفاقی اردو یونیورسٹی ‘ نامزد کنندہ کمیٹی کاانتخاب
کراچی(نیوزرپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے نامزد کنندہ کمیٹی کے انتخاب سال 2021 کے لیے ہونے والی پولنگ میںڈاکٹر کمال حیدر اور ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ پولنگ آفیسرقائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور ڈپٹی رجسٹرار بشریٰ ارشد کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ڈاکٹر کمال حیدرنے154، ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے135ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدّ مقابل ڈاکٹر افتخار احمد طاہری نے121اور ڈاکٹر محمد عرفان عزیز نے 110ووٹ حاصل کئے۔جامعہ کے کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے جن میں 266 اساتذہ نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل ووٹرز کی تعداد355تھی۔