ٹاٹیپور انٹرچینج کی تعمیر کا کام اپریل تک شروع ہو جائے گا‘ شاہ محمود کی مظہر عباس گردیزی اور چوہدری امجد علی کو یقین دہانی
ٹاٹیپور (نامہ نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ ٹاٹیپور انٹرچینج کا کام اپریل تک شروع ہو جائے گا اس انٹرچینج کیلئے کچھ پیچیدگیاں تھی اس لیے تھوڑا لیٹ ہوا محکمہ ڈیفینس نے بھی اب اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرچینج کے بننے سے حلقہ این اے 157سمیت دیگر علاقوں کو بھی فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سیاسی شخصیات سید مظہر عباس گردیزی اور چوہدری امجد علی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی