حکومت نے کرپشن اور نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: نوابزادہ افتخار
خان گڑھ‘ منڈا چوک(خبر نگار‘ نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن, بد عنوانی.اور نا اہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور عوام کو روز گار کی بجائے بے روز گاری اورمہنگائی کی اذیت میں اس قدر مبتلا کر دیا ہے کہ لوگ خود کشی کرنے پر مجبور ہیں پریس کلب خانگڑھ کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگوں کو ایک لاکھ گھر, بے روز گاروں کو روز گار نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے اور دوسرے سنہرے وعدے کرنے کی دعویدار حکومت نے لوگوں کو بے گھر کرنے بے روز گار کرنے اور غریب کے بچوں کے منہ کے نوالے چھیننے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی.اور اپنے کرتوتوں کا الزام اپوزیشن پر لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے پر تْلی ہوئی ہے. نا اہل حکمران ٹولہ خارجہ پالیسی سے بالکل نابلد ہے.داخلی مسائل نمٹانے کی بجائے عوام دشمنی کے در پے ہے.یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کو تحلیل کرکے مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں نا کام نظر آتا ھے.انہوں نے کہا کہ قاتل روڈ کو دورویہ کرنے کے بارے میں انہوں نے قومی اسمبلی میں آواز بلند کی لیکن ضلع مظفرگڑھ کے کسی بھی ممبر کو اس کی تائید کرنے کی بھی توفیق نصیب نہیں ہوئی اس سنگین معاملے پر حکومت مکمل طور پر بے پرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام خود ہی کھڑے ہو کر اس حکومت کو چلتا کر دے گی اپوزیشن عوام کے حقوق کی خاطر ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔